ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی ریاست راجستھان میں سکھوں کوپیٹنے کی ویڈیو وائرل

بی جے پی کی ریاست راجستھان میں سکھوں کوپیٹنے کی ویڈیو وائرل

Sat, 27 May 2017 12:17:52    S.O. News Service

اقلیتی کمیشن نے مانگی رپورٹ،وسندھراراجے کی پولیس کاکردارمشکوک، الٹا متاثرین کوہی موردالزام ٹھہرایا
اجمیر،26مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقلیتی کمیشن نے معاملے میں پولیس سے10 دن کے اندررپورٹ طلب کی ہے ۔راجستھان میں سکھ برادری کے کچھ لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کے بعدوائرل ہوئے ویڈیو کولے کرریاست اقلیتی کمیشن نے پولیس سے 10 دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ الورسے اجمیرگرودوارہ کے لنگر کے لئے اناج جمع کرنے نکلے سکھ سیوادارو کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے اپیل لگتے رہے کہ انہیں بتا جائے کہ ان کیوں پیٹاجا رہا ہے، لیکن گاؤں والوں نے ان کی ایک نہیں سنی اور ان کوپیٹتے گئے۔الور کے ایک گرودوارہ میں سیوادار ہیں نرمل سنگھ24 اپریل کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے آج بھی سہم جاتے ہیں۔ اس گرودوارہ کے3خدام کے ساتھ وہ اجمیرگئے تھے چندہ اور گندم جمع کرنے کے لئے گردوارے کے لنگر کے لئے لیکن وہاں راج گڑھ گاؤں میں گاؤں والوں نے ان کو ان کی گاڑی سے کھینچ کرنکلااوربری طرح پیٹا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم کہتے رہے آپ کیوں ماررہے ہو، لیکن وہ کہہ رہے تھے لوٹیرے اور وہ ہم کو پیٹتے رہے۔واقعہ کی اطلاع اس پولیس تھانے میں گاؤں کے سرپنچ نے دی۔ پولیس موقع پرپہنچی اورسکھ خدام کوتھانہ لے کر آئی۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس نے پیٹنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ الٹا سکھوں کے خلاف امن خراب کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ پولیس کے پاس پیٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تمام ثبوت تھے۔راج گڑھ گاؤں کے سرپنچ رام دیو سنگھ راوت نے بتایاکہ لوگوں نے مجھے اطلاع دی کہ کچھ لٹیرے آئے ہیں یا پھر لوگوں کولگاکہ وہ بچوں کواٹھا لے جائیں گے تاکہ ایسا ہوا۔ ویڈیووائرل ہونے کے بعدراجستھان اقلیتی کمیشن نے معاملے کوسنجیدگی سے لیاہے۔ سارے معاملے میں پولیس کے کردار کو لے کر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اقلیتی کمیشن نے10 دن کے اندر اجمیر پولیس انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔


Share: